Mostrando entradas con la etiqueta ٹاپک : حیات عیسیٰ علیہ السلام از اقوال صحابہؓ. Mostrar todas las entradas
Mostrando entradas con la etiqueta ٹاپک : حیات عیسیٰ علیہ السلام از اقوال صحابہؓ. Mostrar todas las entradas

lunes, 29 de junio de 2015

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(اجماع صحابہ کی آخری ضرب)

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد

اجماع صحابہ کی آخری ضرب

ہم ۲۳ صحابہ کرامؓ اور ان کی وساطت سے دیگر ہزارہا صحابہؓ کرامؓ کا عقیدہ بیان کر چکے ہیں۔ اس موقعہ پر ہم ناظرین کی توجہ قادیانی کے طرز استدلال کی طرف منعطف کراتے ہیں اور اسلامی استدلال سے اس کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔
پہلے ہم مرزاقادیانی کا ایک قول نقل کر آئے ہیں۔ محض ایک روایت سے جو صحابی نے اپنے اجتہاد سے بیان کی۔ مرزاقادیانی نے صحابہ کا اجماع ثابت کر لیا۔ ہم ہزارہا صحابہ نہ سہی۔ تو کم از کم ۲۳صحابہ کی شہادت پیش کر کے اجماع کا دعویٰ کریں تو قادیانی قبول نہ کریں۔ اسی کو کہتے ہیں۔ ’’میٹھا میٹھا ہڑپ اورکڑوا کڑوا تھو۔‘‘
پھر جو شخص امام ابن حزم پر افتراء کر کے محض ان کے نام سے اکابر امت کا اجماع ثابت کر سکتا ہے۔ اس کو کس طرح جرأت ہوسکتی ہے کہ ہزارہا صحابہ کے عقیدۂ حیات عیسیٰ علیہ السلام رکھنے کے بعد بھی دو اور دو پانچ ہی کی رٹ لگاتا جائے اور محض افتراء کے طور پر وفات عیسیٰ علیہ السلام پر اجماع صحابہ کا دعویٰ کر کے کم علم عوام الناس کو دھوکا دیتا رہے۔

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت نضلہ انصاریؓ کا عقیدہ)

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد

۲۳…
حضرت نضلہ انصاریؓ کا عقیدہ

مذکورہ بالا واقعہ جوتفصیل کے ساتھ پہلے درج ہے۔ حضرت نضلہ انصاری اور ایک کثیر جماعت صحابہ کا چشم دید واقعہ ہے اور مشاہدہ ہے۔ انہوں نے حضرت سعد بن وقاصؓ اسلامی سپہ سالار کو لکھا۔ انہوں نے حضرت عمرؓ کو۔ انہوں نے تصدیق کی۔

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت سعد بن وقاص سپہ سالار اسلامیؓ کا عقیدہ)

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد

۲۲…
حضرت سعد بن وقاص سپہ سالار اسلامیؓ کا عقیدہ

ہم رئیس المکاشفین ابن عربیؒکے حوالہ سے ایک طویل واقعہ نقل کر آئے ہیں۔ جس میںحضرت نضلہ انصاری اوران کے ساتھ ایک بڑی جماعت صحابہ نے زریب بن برتملا وصی عیسیٰ کی زیارت اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نزول من السماء کا حال حضرت سعدؓ کا لکھا۔ انہوں نے اسے صحیح سمجھا۔ اگر ان کا عقیدہ حیات عیسیٰ علیہ السلام کا نہ ہوتا تو ضرور کہتے۔ ’’ارے نضلہ حیات عیسیٰ کا عقیدہ رکھنا تو شرک ہے۔ کیونکہ وہ مر چکے ہیں۔‘‘ مگر انہوں نے اسے قبول کر کے اور صحیح تسلیم کر کے سارا واقعہ حضرت عمرؓ کو لکھ بھیجا۔ ایسے عجیب واقعات کا چرچا بھی بہت ہوتا ہے۔ مدینہ شریف میں ہزارہا صحابہ نے اس کو سن کر اس کی تصدیق کی۔ کیا قادیانیوں کے لئے حضرت عمرؓ کی تصدیق کافی نہیں۔ حضرت عمرؓ نے یہ واقعہ پڑھا تو انکار نہیں کیا۔ بلکہ تصدیق کی۔ اب ہم حضرت عمرؓ کی عظمت بیان کر کے فیصلہ ناظرین کی طبع رسا پر چھوڑتے ہیں۔​
قول مرزا…
’’حضرت عمرؓ خلیفہ رسول اﷲﷺ اور رئیس الثقات ہیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۵۳۰، خزائن ج۳ ص۳۸۵)
قول مرزا…
’’حضرت عمرؓ آنحضرتﷺ کے بروز اور ظل ہیں۔ گویا کہ حضرت عمر بعینہ حضرت محمدﷺ ہیں۔‘‘
(ایام الصلح ص۳۵، خزائن ج۱۴ ص۲۶۵)
ایسی بزرگ ہستی کی تصدیق کے بعد جو شخص صحابہ کے عقیدہ حیات عیسیٰ علیہ السلام کو قبول نہ کرے۔ اس سے پھر خدا سمجھے۔

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت مغیرہ ابن شعبہؓ کا عقیدہ)

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد

۲۱…
حضرت مغیرہ ابن شعبہؓ کا عقیدہ

’’قال مغیرۃ ابن شعبہؓ انا کنا نحدث ان عیسیٰ علیہ السلام خارج فان ھو خرج فقد کان قبلہ وبعدہ‘‘ 

(درمنثور ج۵ ص۲۰۴، بحوالہ اخبار الفضل ج۱۰ نمبر۴۰ ص۹، مورخہ۲۰؍نومبر ۱۹۲۲ئ)
یعنی ہم صحابہ آپس میں باتیں کیا کرتے تھے کہ عیسیٰ علیہ السلام تشریف لانے والے ہیں۔
ثبوت اجماع
حضرت مغیرہؓ تمام صحابہ کا عقیدہ بیان کر رہے ہیں اور اس وقت کے موجودہ صحابہ میں سے کسی نے مخالفت بھی نہیں کی۔ پس اجماع ثابت ہے۔

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت عبداﷲ بن سلامؓ کا عقیدہ)

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد

۲۰…
حضرت عبداﷲ بن سلامؓ کا عقیدہ

ان کا عقیدہ ایسے الفاظ میں بیان کیا ہے کہ اس سے بڑھ کر حیات عیسیٰ علیہ السلام کا ثبوت اور مشکل ہے۔
آپ فرماتے ہیں۔ عیسیٰ ابن مریم حضرت رسول کریمﷺ اور شیخین کے درمیان مدفون ہوں گے اور ان کی قبر چوتھی ہوگی۔

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت انسؓ کا عقیدہ)

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد

۱۹…
حضرت انسؓ کا عقیدہ

ملاحظہ ہو جہاں انہوں نے ایک حدیث رسول کریمﷺ سے روایت کی ہے۔ جس میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان سے نازل ہونا صاف صاف مذکور ہے۔ بیان ہوچکی۔

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت ام شریک بنت ابی الفکر صحابیہؓ کا عقیدہ)

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد

۱۸…
حضرت ام شریک بنت ابی الفکر صحابیہؓ کا عقیدہ

ہم نے ایک حدیث مرفوع ابوامامتہ الباہلیؓ سے نقل کی ہے۔ اس ساری حدیث کو پڑھیں تو اس میں حضرت ام شریکؓ صحابیہ کا موجود ہونا مذکور ہے۔ بلکہ حدیث رسول اﷲﷺ انہیں صحابیہکے سوال کے جواب میں بیان کی گئی تھی۔ پس اس سے حضرت ام شریکؓ صحابیہ کا عقیدہ بھی معلوم ہوگیا۔

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت حذیفہ بن اسیدؓ کا عقیدہ)

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد

۱۷…
حضرت حذیفہ بن اسیدؓ کا عقیدہ

حضرت حذیفہؓ نے رسول کریمﷺ کی زبانی کئی علامات قیامت بیان فرمائی ہیں۔ ہم اس حدیث کو بیان کر آئے ہیں۔ وہاں ملاحظہ کر لیا جائے۔
اس متعلق صرف دو روایات پچھلے حدیثوں میں ہم نے بیان کی ہیں۔
پہلی حدیث یہاں سے ملاحظہ فرمائیں
دوسری حدیث یہاں سے ملاحظہ فرمائیں

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(ام المؤمنین حضرت صفیہؓ کا عقیدہ)

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد

۱۶…
ام المؤمنین حضرت صفیہؓ کا عقیدہ

حضرت شاہ عبدالعزیز صاحب محدث دہلویؒ قادیانیوں کے مسلم امام ومجدد صدی سیزدہم تفسیر عزیزی زیر تفسیر زیتون مندرجہ ذیل روایت لکھتے ہیں۔
’’ام المؤمنین حضرت صفیہؓ بیت المقدس کو تشریف لے گئیں اور مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھ کر فارغ ہوئیں تو مسجد سے نکل کر طور زیتا پر تشریف لے گئیں اور وہاں بھی نماز پڑھی۔ پھر اس پہاڑ کے کنارے کھڑے ہوکر ارشاد فرمایا کہ یہ وہی پہاڑ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام یہاں سے آسمان پر تشریف لے گئے تھے۔‘‘
(تفسیر عزیزی پارہ۳۰)
اس روایت میں حضرت صفیہؓ صاف صاف اعلان فرمارہی ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام بجسدہ العنصری آسمان پر اٹھائے گئے تھے۔ اب خیال کیجئے آپ ام المؤمنین تھیں۔ واﷲ اعلم کتنے سو صحابہ کرام ساتھ ہوں گے۔ جن کے سامنے آپ نے یہ اعلان فرمایا تھا گویا جو صحابہ وہاں موجود تھے۔ یہ عقیدہ ان سب کا جزو ایمان تھا۔

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت ام المؤمنین عائشہ صدیقہؓ کا عقیدہ)

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد

۱۵…
حضرت ام المؤمنین عائشہ صدیقہؓ کا عقیدہ

۱… ہم قادیانی مسلمات کی رو سے ایک مرفوع حدیث حضرت عائشہ صدیقہؓ کی زبانی ذکر کر آئے ہیں۔ اس میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نازل ہوکر ۴۰سال تک زمین میں زندہ رہنے کا اعلان ہے اور دجال کے قتل کا بھی ذکر ہے۔ پھر ان کی بادشاہت کا بھی ذکر ہے۔ مفصل!
۲… نیز ہم حضرت عائشہ صدیقہؓ سے ایک مرفوع حدیث مسلمہ قادیانی درج کر چکے ہیں۔ جس میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی زندگی پر ڈنکے کی چوٹ اعلان کیا جارہا ہے۔ حضرت عائشہ صدیقہؓ کا کسی حدیث کو بیان کرنا گویا تمام صحابہ کا عقیدہ بیان کرنا ہے۔
حضرت عائشہؓ کا باوجود حجرہ مبارکہ میں چوتھی قبر کی جگہ موجود ہونے کے اس میں اپنے دفن کئے جانے کے احکام نہ دینا اس بات کا بیّن ثبوت ہے کہ حسب الحکم رسول کریمﷺ وہ جگہ حضرت عائشہ صدیقہؓ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے لئے چھوڑ دی تھی۔ جو نازل ہوکر فوت ہوں گے۔ اس خالی جگہ میں دفن ہوکر رسول کریمﷺ کی پیش گوئی پوری کریں گے۔

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت ابوالامامتہ الباہلیؓ کا عقیدہ)

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد

۱۴…
حضرت ابوالامامتہ الباہلیؓ کا عقیدہ

آپ رسول کریمﷺ کا خطبہ بیان فرماتے ہیں۔ یقینا ہزارہا صحابہ حاضر خدمت ہوں گے۔ ان سب کو آنحضرتﷺ نے فرمایا کہ صبح کی نماز کی امامت ہورہی ہوگی کہ اچانک عیسیٰ علیہ السلام نازل ہوں گے۔ تفصیل… ابن مریم سے مراد (مرزاقادیانی) لینے کی سعی کریں اور نزول سے مراد پیدائش لیں تو کیا اندریں صورت قادیانی ثابت کر سکیں گے کہ مرزاقادیانی عین تکبیر اقامت کے وقت ماں کے پیٹ سے باہر نکلے تھے؟ اور نکلتے ہی مسلمانوں کے امام نے انہیں اپنا امام بنانا چاہا؟ مگر مرزاقادیانی نے امامت سے انکار کر دیا؟
حدیث کی صحت اور عظمت ملاحظہ کریں۔
سابقہ پوسٹس میں بیان ہوچکی ہے۔اس کو یہاں سے پڑھیں

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت عثمان بن ابی العاصؓ کا عقیدہ)

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد

۱۳…
حضرت عثمان بن ابی العاصؓ کا عقیدہ

قادیانی مسلمات کی رو سے صحیح حدیث ان کی روایت سے ہم بیان کر آئے ہیں۔
دوبارہ پڑھ کر لطف اٹھائیے اور سوچئے کہ کن کن طریقوں سے صحابہ کرامؓ نے حیات عیسیٰ علیہ السلام کے اسلامی عقیدہ کی حفاظت کا انتظام کیا۔ مگر پھر بھی مسیحیت کے شیدائی تاویلات رکیکہ سے ان کا رد کرنے بیٹھ جاتے ہیں۔ یہ صحابی مسجد کا واقعہ سنا رہے ہیں۔ گویا سینکڑوں صحابہ اور بھی شاہد تھے۔

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت عمرو بن العاصؓ کا عقیدہ)

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد

۱۲…
حضرت عمرو بن العاصؓ کا عقیدہ

صحابہ کرامؓ میں سے بہت سے ایسے تھے کہ باپ بیٹا دونوں صحابی تھے۔ ایسے ہی لوگوں میں سے حضرت عمرو بن العاصؓ اور ان کے صاحبزادے حضرت عبداﷲ بن عمروؓ تھے۔ حضرت عبداﷲ بن عمروؓ کا عقیدہ اوپر مذکور ہوا۔ باپ کے عقیدہ کے خلاف وہ کس طرح ’’شرکیہ‘‘ عقیدہ کی جرأت کر سکتے ہیں۔ پس معلوم ہوا کہ حضرت عمرو بن العاصؓ کا عقیدہ بھی یہی تھا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام زندہ ہیں۔ وہی اتریں گے۔ شادی کریں گے اولاد ہوگی اور رسول کریمﷺ کے حجرہ مبارکہ میں دفن ہوں گے۔

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت عبداﷲ بن عمرو بن العاصؓ کا عقیدہ)

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد

۱۱…
حضرت عبداﷲ بن عمرو بن العاصؓ کا عقیدہ

حدیث نمبر۳، انہی سے مروی ہے۔ یہ صحابی پرزور اعلان فرمارہے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمان سے زمین کی طرف نزول فرمائیں گے اور پھر شادی کریں گے۔ پھر ان کے ہاں اولاد بھی ہوگی اور آخر فوت ہوکر مدینہ شریف میں حجرہ نبوی علی صاحبہا الصلوٰۃ میں دفن ہوں گے۔
مفصل دیکھئے سابقہ پوسٹس۔
صحابہ کرامؓ میں سے ہزارہا نے یہ حدیث سنی مگر سوائے تسلیم کے کسی کا انکار مروی نہیں۔ بلکہ خود مرزاقادیانی اس حدیث کو صحیح تسلیم کرتے ہیں۔ مفصل دیکھئے پوسٹس بالا میں۔

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت عکرمہؓ کا عقیدہ)

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد

۱۰…
حضرت عکرمہؓ کا عقیدہ

یہ بزرگ صحابی بھی یہی عقیدہ رکھتے تھے کہ حضرت عیسیٰ ابن مریم کا دوبارہ نازل ہونا قیامت کے علامات میں سے ایک بڑی علامت ہے۔

روایت پہلے بیان کر دی۔

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت ابومالکؓ کا عقیدہ)

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد

۹…
حضرت ابومالکؓ کا عقیدہ

ان کا عقیدہ بھی حیات عیسیٰ علیہ السلام میں مثل دیگر صحابہ کے تھا۔ حوالہ بیان ہوچکا ہے۔

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت ابوالعالیہؓ کا عقیدہ)

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد

۸…
حضرت ابوالعالیہؓ کا عقیدہ

حضرت ابوالعالیہؓ/ عالیہ کا عقیدہ بھی یہی تھا کہ قرب قیامت میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام نازل ہوں گے۔ حوالہ بیان ہوچکا ہے۔

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت علیؓ کا عقیدہ)

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد

۷…
حضرت علیؓ کا عقیدہ

۱… حضرت علیؓ کی روایت کردہ سابقہ صفحات پر حدیث سے ان کا عقیدہ اظہر من الشمس ہے۔ ہزارہا لوگوں کے سامنے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حیات جسمانی کا اعلان کر رہے ہیں۔ گویا ہزارہا صحابہ وتابعین ان کے ہم زبان ہوکر حیات عیسیٰ علیہ السلام کے عقیدہ پر جزم کے ساتھ قائم ہوچکے تھے۔
۲… حضرت امام حسن بصری کی تمام حدیثیں جو ’’قال رسول اﷲﷺ‘‘ سے شروع ہوتی ہیں۔ وہ حضرت علیؓ سے مروی ہوتی ہیں۔ دیکھو چھ روایات پہلے درج ہوچکی ہیں۔ حضرت امام حسن بصری کی روایت کردہ حدیثوں سے حضرت علیؓ کا عقیدہ ظاہر ہے۔
۳… قادیانی مذہب کی شہرہ آفاق کتاب عسل مصفی میں حضرت علیؓ کا خطبہ درج ہے۔
’’حضرت علیؓ نے لوگوں کے سامنے خطبہ پڑھا… لوگوں سے آپ نے کہا کہ پیشتر اس کے کہ میں تم سے وداع ہوں۔ مجھ سے کچھ پوچھ لو… (دجال کے متعلق سوالات کے جواب میں فرمایا)… اﷲتعالیٰ نے شام میں اس کو ایک ٹیلے پر جس کو افیق کہتے ہیں دن کی تین ساعت میں عیسیٰ ابن مریم کے ہاتھ سے قتل کرائے گا۔‘‘
(کنزالعمال ج۱۴ ص۶۱۴، حدیث نمبر۳۹۷۰۹، بحوالہ عسل مصفی ج۲ ص۲۷۳،۲۷۴)
یہ حدیث مرفوع کا حکم رکھتی ہے۔

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت عبداﷲ بن مسعودؓ کا عقیدہ)

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد

۶…
حضرت عبداﷲ بن مسعودؓ کا عقیدہ

حضرت عبداﷲ بن مسعودؓ صحابی نے توحیات عیسیٰ علیہ السلام کے ثبوت میں کمال ہی کر دیا ہے۔
خود حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی اپنی زبانی انہیں کا دوبارہ آنا ثابت کیا ہے اور وہ بھی حدیث صحیح مرفوع سے۔ جیسا کہ روایت پہلے بیان ہوچکی ہے۔
حضرت عیسیٰ علیہ السلام اپنے نزول جسمانی کا رسول کریمﷺ کے سامنے اقرار کر رہے ہیں۔ پھر لطف یہ کہ سب ثبوت ہم قادیانی مسلمات سے دے رہے ہیں۔

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد(حضرت ابوہریرہؓ کا عقیدہ)

حیات و نزول عیسی علیہ السلام کے متعلق صحابہ اکرام کے عقائد

۵…
حضرت ابوہریرہؓ کا عقیدہ

ناظرین! حضرت ابوہریرہؓ کی روایت کردہ احادیث نبوی اور تفسیر اس قدر مؤثر اور فیصلہ کن ہیں کہ قادیانی اصحاب، حضرت ابوہریرہؓ کا نام سنتے ہی حواس باختہ ہو جاتے ہیں۔ میں ان احادیث کو صفحات سابقہ پر ذکر کر آیا ہوں۔ مکرر ملاحظہ فرمایا جائے۔

حضرت ابوہریرہؓ سے چودہ روایات سیدنا مسیح کے نزول کی موجود ہیں۔
اس قدر احادیث کے بعد بھی اب اگر کوئی آدمی خود غرضی سے انکار کرتا ہے تو اس کا علاج ہمارے پاس نہیں ہے۔ حضرت ابوہریرہؓ للکار کر کہتے ہیں کہ رسول پاکﷺ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو زندہ بجسدہ العنصری مانا ہے اور قرآن کی فلاں فلاں آیت ان کی زندگی کا اعلان کر رہی ہے۔ ہزارہا صحابہ کے سامنے احادیث اور آیات کلام اﷲ سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حیات کا اعلان کرتے ہیں اور کسی صحابی سے ان کی روایات اور تفسیر کی مخالفت مروی نہیں۔ پس مرزاقادیانی کے مقرر کردہ طریق ثبوت اجماع کے مطابق صحابہ کا اجماع حیات عیسیٰ علیہ السلام پر ثابت ہوگیا۔