Mostrando entradas con la etiqueta خبریں. Mostrar todas las entradas
Mostrando entradas con la etiqueta خبریں. Mostrar todas las entradas

viernes, 18 de septiembre de 2015

خیبر پختونخوا کے تعلیمی نصاب میں ختم نبوت کا مضمون لازمی قرار، مفتی فضل غفور کی قرار داد منظور

خیبر پختونخوا کے تعلیمی نصاب میں ختم نبوت کا مضمون لازمی قرار

جے یو آئی کے ایم پی اےخیبر پختونخوا اسمبلی مفتی فضل غفور صاحب کی قرارداد کا آفیشل نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔جس کی رو سےآئندہ سال سے خیبر پختونخوا کے تعلیمی نصاب میں عقیدہ ختم نبوت کا مضمون سکول، کالج اور یونیورسٹی کے نصاب میں لازمی ہوگا
نوٹیفکیشن جاری

ماتلی میگھواڑ، بھیل اور کولہی خاندان کے 100 افراد نے اسلام قبول کر لیا

ماتلی میگھواڑ، بھیل اور کولہی خاندان کے 100 افراد نے اسلام قبول کر لیا

خبر یہاں سے پڑھیں
روزنامہ اسلام 18 ستمبر 2015

مدارس میں دہشتگردی نہیں بلکہ امن سکھایا جاتا ہے، جرمن سفارتکار کا بیان

مدارس میں امن سکھایا جاتا ہے ۔۔۔۔۔ دھشتگردی کی تعلیم ہر گز نہیں دی جاتی ۔۔۔ جرمن سفارتکار کا بیان
مزید خبر یہاں سے پڑھیں۔
روزنامہ اسلام 18 ستمبر 2015

viernes, 21 de agosto de 2015

چنیوٹ: "محمدنواز" نامی شخص نے قادیانیت سے تائب ہو کر اسلام قبول کر لیا

چنیوٹ: "محمدنواز" نامی شخص نے قادیانیت سے تائب ہو کر اسلام قبول کر لیا

اپنے مذہب کا مظالعہ کرنے والا کوئی قادیانیت پر قائم نہیں رہ سکتا،نومسلم نواز
چنیوٹ:قادیانیت کے گڑھ میں رہنے والے ایک اور شخص کو راہ حق پر چلنے کی توفیق مل گئی ۔ محمد نواز ترکھان نامی شخص نے رکن پنجاب اسمبلی مولانا محمدالیاس چنیوٹی کی موجودگی میں قادیانیت سے تائب ہو کر اسلام قبول کر لیا ہے ۔مسلم کالونی چناب نگر میں مولانا الیاس چنیوٹی کی موجودگی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نومسلم کا کہنا تھا کہ کوئی قادیانی اپنے مذہب کے مطالعے کے بعد قادیانیت پر قائم نہیں رہ سکتا، بلکہ وہ خود بخود دائرہ اسلام میں داخل ہو جائے گا۔ نو مسلم محمد نواز ترکھان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاست کے اندر قائم قادیانی ریاست ختم کر کے اپنی رٹ قائم کرے ۔ مسلح قادیانیوں کی جانب سے چناب نگر میں بیرئیر لگا کر سڑکیں بند کرنے کاجلد نوٹس لے۔قادیانیوں کی شرافت کا لبادہ طشت ازبام کیا جائے۔ محمد نواز کا کہنا تھا کہ قادیانیوں نے چناب نگر مین اخلاق بگاڑنے کے لئے عیاشی اڈے قائم کر رکھے ہیں ۔ جن میں لجنا حال اور مسیح موعود لنگ خانہ شامل ہیں اور یہاں مشکوک افراد قیام بھی کرتے ہیں ۔ نومسلموں کو قادیانی جان سے مار دیتے ہیں۔ اس کی اولاد کے ذریعے سے اسے پاگل خانہ لاہور میں داخل کرادیا جاتاہےیا اسے اتنا تنگ کیا جاتاہے کہ وہ جائیداد قادیانیوں کو بیچ کر کہیں دور چلاجائے۔



سابقہ قادیانی نومسلم "عرفان محمود برق" صاحب کی ساس صاحبہ نے بھی اسلام قبول کر لیا

عرفان محمود برق صاحب کی ساس صاحبہ نے بھی اسلام قبول کر لیا


خوشخبری !
قادیانیت اسلام اور سائنس کے کٹہرے میں کے مصنف سابقہ قادیانی نو مسلم عرفان محمود برق بھائی کی کوششوں سے چونڈہ شہر سے ان کے ساس صاحبہ جو کہ پہلے قادیانی تھیں اب وہ دائرہ اسلام میں داخل ہو چکی ہیں الحمدللہ علی ذالک اس پر ہم عرفان بھائی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں یہ میسج عرفان بھائی نے مجھے انبوکس میں کیا ہے مکمل تفصیلات بعد میں پیش کی جائیں گی انشا اللہ



For More Details or Comments:  http://goo.gl/rmeghu

martes, 4 de agosto de 2015

لاہور: شیزان کمپنی کو ناقص مٹیریل استعمال کرنے پر سیل کر دیا گیا۔

جیسا کے تمام دوست جانتے ہیں کہ شیزان قادیانیوں کی ایک کمپنی ہے ، مگر آج کل یہ لوگ عام مسلمانوں کو یہ کہہ کر دھوکا دیتے ہیں کہ شیزان کمپنی کو مسلمانوں نے خرید لیا ہے جو کہ بلکل جھوٹ ہے ۔ آئیں آپ کو کچھ ثبوت دیتے ہیں کہ شیزان کمپنی قادیانیوں کی ہے ۔ اسے مسلمانوں نے ہرگز نہیں خریدا۔ 


""قادیانی مرزائی مالکان کی کمپنی شیزان کا معیار""
عائشہ ممتاز کی سپرویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سپیشل سکواڈ نے لاہور میں 2/8/2015 کو شیزان انٹرنیشنل بند روڈ کی انسپیکشن کی
اور شیزان کے Pickle Sectionکو پھپھوندی، کھلی نکاسی آب، اور غیر مناسب سکرینگ کی وجہ سے سیل کر دیا ہے.
یاد رھے کہ شیزان اور قادیانی مصنوعات کی پراڈکٹس کی خرید و فروخت سے نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والے ھاتھ مزید مضبوط ھوں گے.
قادیانی مصنوعات کا بائیکاٹ بائیکاٹ بائیکاٹ کیجئے

شیزان کمپنی کے متعلق معلومات

قادیانی کمپنی کو بنانے والے شاہنواز کے مرزے پر قادیانی اخبار "الفضل" کا واویلہ


شیزان کمپنی مالکان کی فہرست 

شیزان کمپنی کے مالکان کے شناختی کارڈ نمبرز 


اب دوستو ہم آپ کو قادیانی کمپنی میں استعمال ہونے والے ناقص مٹیریل کے بارے میں معلومات دیتے ہیں ۔ ان پکچرز کو پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جاری کیا ہے ۔ جن کو آپ یہاں سے دیکھ سکتے ہیں۔
















lunes, 27 de julio de 2015

بھارتی ہندو یاتری بھی کشمیری مسلمانوں کے گن گانے لگے۔

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں ضلع گاندربل میں بادل پھٹ جانے سے متاثر ہونے والے ہندو یاتریوں نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کشمیریوں کے بارے میں جو پروپیگنڈا کر رہا ہے وہ سفید جھوٹ ہے۔
مقبوضہ کشمیر گئے ہندو یاتریوں کا کہنا ہے کہ وہ زندگی بھر کشمیری مسلمانوں کی انسان دوستی اور بہادری کو نہیں بھولیں گے جنھوں نے ان کی جان اس وقت بچائیں جب بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار بھی ان کی مدد کرنے کے بجائے اپنی جان بچا رہے تھے۔
پنچاب کے علاقے گرداس پور سے تعلق رکھنے والے ہندو یاتری کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ اس وقت کیمپ میں موجود تھے جب اچانک سیلابی پانی ان کے خیمے بہا لے گیا، ہم مدد کے لیے پکاررہے تھے لیکن ہرایک اپنی جان بچانے کی کوشش کررہا تھا۔ اس وقت اچانک مقامی کشمیری نمودار ہوئے جنھوں نے اپنی جان پر کھیل کر ان کی اور 2 بچوں سمیت ان کے سارے خاندان کی جان بچائی، کشمیریوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں۔ اترپریش کے علاقے متھورا سے تعلق رکھنے والی ہندو خاتون پرتیبھادیوی نے جو بھوکی پیاسی لگ رہی تھی صحافیوں کو بتایاکہ ان کی زندگی مقامی کشمیریوں نے بچائی ہے، ہمارے تصور میں بھی نہیں تھا کہ جن کشمیریوں سے ہم نفرت کرتے ہیں وہ ہماری جان بچائیں گے۔ ایک ہندو یاتری نے ہاتھ جوڑ کر مقامی مسلمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے ان کے19سالہ بیٹے راہول کی زندگی بچائی۔



جدہ :زید حامد کو سعودی عرب میں اب تک 150 کوڑے مارے جا چکے ہیں۔

جدہ: زید حامد کو سعودی عرب میں اب تک 150 کوڑے مارے جاچکے ہیں
 جدہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جولائی 2017ء):  پاکستانی دفاعی تجزیہ نگار زید حامد کو سعودی عرب میں سعودی حکومت کے خلاف شر انگیز تقریر کرنے اور ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں سعودی حکام نے گرفتار کر لیا . قاضی نے زید حامد کو یکم جولائی کو ایک ہزار کوڑے اور 8 سال قید کی سزا سنائی تھی اور قاضی نے اپنے ضمنی فیصلے میں لکھا تھا کہ زید حامد کو ہر ہفتے 50 کوڑے مارے جائیں گے . تاہم ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ زید حامد کو اب تک 150 کوڑے مارے جا چکے ہیں اور سزا ہونے کے بعد اب تک 25 سے مقید ہیں. پاکستانی سفارتخانے کی بارہا کوششوں کے با وجود سعودی حکام نے سفارتی عملے کو زید حامد تک رسائی نہیں دی اور جواب دیا ہے کہ زید حامد باقی مجرموں کی طرح ایک عام مجرم ہیں. اور اس سے بھی وہی مشقت کروائی جا رہی ہے جو باقی قیدیوں پر لازم ہے اور اسے  جُرم  کے پیش نظرسعودی قوانین کے مطابق ہی سزا دی گئی ہے.


miércoles, 22 de julio de 2015

برمنگھم کی یونیورسٹی سے قرآن پاک کا قدیم ترین قرآنی نسخہ برآمد

برمنگھم کی یونیورسٹی سے قرآن پاک کا قدیم ترین قرآنی نسخہ برآمد

لند ن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی کو لائبریری میں ممکنہ طور پر قرآن کا قدیم ترین نسخہ ملا ہے۔یونیورسٹی کے مطابق ٹیسٹ سے یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ نسخہ کم از کم 1370 سال پرانا ہے۔ اگر یہ درست ہے تو یہ نسخہ قدیم ترین نسخہ ہے۔قرآن کا یہ نسخہ یونیورسٹی کی لائبریری میں تقریباً ایک صدی سے پڑا ہوا تھا۔ایسے نسخوں کے برٹش لائبریری کے ماہر ڈاکٹر محمد عیسیٰ کا کہنا ہے کہ یہ بہت ’دلچسپ دریافت‘ ہے اور ’مسلمان بہت خوش‘ ہوں گے۔یہ نسخہ مشرق وسطیٰ کی کتابوں اور دیگر دستاویزات کے ساتھ پڑا ہوا تھا اور کسی نے اس کی پہچان نہیں کی۔اس نسخے کو ایک پی ایچ ڈی کرنے والے طالب علم نے دیکھا اور پھر فیصلہ کیا گیا کہ اس کا ریڈیو کاربن ٹیسٹ کرایا جائے۔ جب یہ ٹیسٹ کیا گیا تو اس کے نتیجے نے سب کو حیران کردیا۔یونیورسٹی کی ڈائریکٹر سوزن وورل کا کہنا ہے کہ تحقیق دانوں کو اندازہ بھی نہ تھا کہ یہ دستاویز اتنی قدیم ہو گی۔’یہ معلوم ہونا کہ ہمارے پاس قرآن کا دنیا میں قدیم ترین نسخہ موجود ہے بہت خاص ہے۔‘آکسفرڈ یونیورسٹی کے ریڈیو کاربن ایکسلیریٹر یونٹ میں کیے گئے ٹیسٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ نسخہ بھیڑ یا بکری کی کھال پر لکھا گیا ہے۔ یہ قدیم ترین نسخوں میں سے ایک ہے۔اس ٹیسٹ سے اس نسخے کے قدیم ہونے کا اندازے کے مطابق یہ 568 اور 645 کے درمیان کا نسخہ ہے۔برمنگھم یونیورسٹی کے عیسائیت اور اسلام کے پروفیسر ڈیوڈ تھامس کا کہنا ہے کہ ’اس تاریخ سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ اسلام کے چند سال بعد کا نسخہ ہے۔‘پروفیسر تھامس کا کہنا ہے اس نسخے سے اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ جس نے بھی یہ لکھا وہ شخص پیغمبر اسلام کے وقت حیات تھا۔’جس نے یہ لکھا ہے ممکن ہے کہ وہ پیغمبر اسلام کے قریب تھے۔ ممکنہ طور پر انھوں نے پیغمبر کو دیکھا ہو گا اور ان کو تبلیغ کرتے ہوئے سنا ہو گا۔ ہو سکتا ہے کہ وہ پیغمبر کو قریب سے جانتے ہوں گے۔ اور یہ ایک اہم بات ہے۔

پروفیسر تھامس کا کہنا ہے کہ قرآن کو کتاب کی صورت میں 650 میں مکمل کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ ’یہ کافی اعتماد سے کہا جا سکتا ہے کہ قرآن کا جو حصہ اس چمڑے پر لکھا گیا ہے کہ وہ پیغمبر اسلام کے گزر جانے کے دو دہائیوں کے بعد کا ہے۔’جو نسخہ ملا ہے وہ موجودہ قرآن کے قریب تر ہے جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ قرآن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ ویسا ہی جیسے کہ نازل ہوا۔قرآن کا یہ نسخہ ’حجازی لکھائی‘ میں لکھا گیا ہے جس طرح عربی پہلے لکھی جاتی تھی۔ جس کے باعث اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ یہ قدیم ترین نسخہ ہے۔ریڈیو کاربن ٹیسٹ سے مختلف تاریخیں سامنے آتی ہیں۔ کچھ لوگوں کے پاس بھی قدیم نسخے موجود ہیں جس کے باعث یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان نسخوں میں سے کوئی بھی قدیم ترین ہو سکتا ہیتاہم یونیورسٹی کے کیے گئے ٹیسٹ سے 645 کی تاریخ سامنے آئی ہے جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ یہی قدیم ترین نسخہ ہے۔برٹش لائبریری کے ڈاکٹر محمد عیسیٰ کا کہنا ہے کہ ’خوبصورت اور واضح حجازی لکھائی میں لکھے گئے یہ نسخے یقینی طور پر پہلے تین خلفہ کے زمانے کے ہیں یعنی 632 اور 656 کے عرصے کے۔‘ڈاکٹر محمد عیسیٰ کا کہنا ہے کہ تیسرے خلیفہ کے زمانے میں قرآن کا حتمی نسخہ منظر عام پر لایا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ مسلمان اس وقت اتنے امیر نہیں تھے کہ وہ دہائیوں تک کھالوں کو محفوظ کر کے رکھتے اور قرآن کی ایک مکمل نسخے کے لیے کھالوں کی بڑی تعداد درکار تھی۔ڈاکٹر محمد عیسیٰ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی سے ملنے والا یہ نسخہ یا تو اس زمانے کا ہے یا اس سے بھی پہلے کا۔’بہرحال اس نسخے کا ملنا اور اس پر خوبصورت حجازی لکھائی سے مسلمان بہت خوش ہوں گے۔‘یہ نسخہ 3000 سے زیادہ مشرق وسطیٰ کے دستاویزات کے ’منگانا مجموعے‘ کا حصہ ہے جو 1920 کی دہائی میں جدید عراق کے شہر موصل سے پادری الفونسے منگانا لائے تھے۔ان کو چاکلیٹ بنانے والی کمپنی کے ایڈورڈ کیڈبری نے سپانسر کیا تھا کہ وہ مشرق وسطیٰ جائیں اور دستاویزات اکٹھی کریں۔برمنگھم کی مقامی مسلمان آبادی نے اس نسخے کی دریافت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اس نسخے کی نمائش کی جائے گی۔


sábado, 18 de julio de 2015

بشارالسد نے تحریف شدہ نیا قرآن جاری کر دیا

مسلمانو بشارالسد نے وہ کام کر دیا جو 1400 سالوں میں کسی گستاخ نے نہیں کیا اس ملعون نے قرآن پاک میں تحریف کر کے اصلی کی جگہ نقلی قرآن اپنے مقبوضہ علاقوں میں جاری کیا ہے پاکستانی میڈیا کی جانب سے دانستہ اس خبر کو چھپایا گیا ہے ۔ واضح رہے اس کی بنیادی وجہ ایرانی دباو ہے ۔ اب وقت آ گیا ہے کہ تمام مکتبہ فکر کے علماء محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قرآن پاک کی جگہ نقلی قرآن کی جسارت کرنے والے بشارالسد حرامی کو کافر قرار دے کر اس کے خلاف جہاد کا اعلان کریں ۔ قرآن میں تحریف کے ثبوت کیلئے ملاحظہ کریں نیوز ویک کی رپورٹ
http://europe.newsweek.com/syrias-assad-reveals-new-standar…
نوٹ: بشارالسد کی حمایت کرنے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ ایک طرف رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن پاک ہیں جن پر اسلام کی بنیاد ہے اور دوسری طرف شیطان بشارالسد جسے ایران اور حزب الشیطان کی حمایت حاصل ہے اور اس نے اصلی قرآن کی جگہ نقلی قرآن پاک جاری کیا ہے ۔ دیکھنا یہ ہے کہ جو لوگ دعوی کرتے ہیں کہ وہ تحریف قرآن کے قائل نہیں کیا وہ بشارالسد کی حمایت سے ہاتھ کھینچیں گے یا اس کی حمایت جاری رکھیں گے
(بشارالسد ملک شام دا صدر بھی ہے)



miércoles, 1 de julio de 2015

سعودی عرب کے خلاف تقریر ، زید حامد کو کڑی سزا سنا دی گئی۔

سعودی عرب کے خلاف تقریر ، زید حامد کو کڑی سزا سنا دی گئی۔

سعودی عرب (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جولائی 2015 ء): سعودی عرب کے خلاف تقاریر کرنے پر سعودی حکومت نت زید حامد کو  8 سال قید اور 1200 کوڑوں کی سزا سنا دی.  میڈیا کے مطابق زید حامد کو یہ سزا قوانین کی خلاف ورزی پر سنائی گئی ہے. واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے زید حامد کی گرفتاری سے متعلق پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی حکام کو آگاہ کیا گیا تھا  جس کے بعد زید حامد کو قانونی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا . دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفاترخانے کے ذریعے زید حامد کی ان کی اہلیہ سے بات بھی کروائی گئی . تاہم اب سعودی حکومت کی جانب سے زید حامد کو کڑی سزا سنا دی گئی ہے. یاد رہے کہ زید حامد عمرہ کے ویزے پر سعودی عرب میں اہلیہ کے ہمراہ موجود تھے جہاں انہوں نے سعودی عرب کے خلاف تقریر کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم ان کی اہلیہ مدینہ منورہ میں ہی موجود ہیں۔